ضلع اسمبلی ہال جہلم میں ناداروں ،مستحقین ،خواجہ سراؤں اور کرسچن کمیونٹی میں راشن کی تقسیم

بدھ جنوری 17:23

ضلع اسمبلی ہال جہلم میں ناداروں ،مستحقین ،خواجہ سراؤں اور کرسچن کمیونٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) آج ضلع اسمبلی ہال میں ناداروں ،مستحقین ،خواجہ سراؤں اور کرسچن کمیونٹی میں راشن کی تقسیم،ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کے احکامات پر این جی او آگاہی نے آج ضلع اسمبلی ہال میں راشن کی تقسیم کی

اس موقع پر آگاہی تنظیم کے محمد اسحاق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین کے علاوہ سینکڑوں مستحق بیوائیں نادار اور معذور افراد کے علاوہ خواجہ سرا اور کرسچن کمیونٹی کے لوگ موجود تھے راشن جس میں آٹا،چینی،دالیں،گھی اور دیگر اشیائے خوردنی شامل تھیں 250گھرانوں میں تقسیم کی گئیں ۔

(جاری ہے)


اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کے رہنما جیمز نے کہاکہ یہ بہت اچھا اقدام ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین اور تنظیم آگاہی کے سربراہ محمد اسحاق نے بتایاکہ ہم نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سے مشاورت کرکے اس نیک کام کا آغاز کیاہے

اور اس میں لاکھوں روپے کی اشیائے خوردنی مستحق افراد میں تقسیم کی ہیں اور سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments