ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

بدھ جنوری 17:26

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ملزم کے انکشاف پر ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق محمد ریاض ASIتھانہ پنڈدادنخان نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم خرم شہزاد ولد شیر محمد ساکن سہوترہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد ارشدمحمو د ASIتھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سانول حسین نظامی ولد الطاف حسین نظامی ساکن ٹاہلیانوالہ تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل9mmمعہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔محمد ریاض ASIتھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نوشیران ولد محمد نذیر ساکن گولپور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments