ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2021 17:27

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ملزمان سے چرس اور شراب برآمد،محمد افضال SIتھانہ منگلا کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر جہانگیر ولد جہانگیر اختر ساکن نکودر تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

عاطف یونس T/SIتھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ٹیپو جان ولد کریم مسیح ساکن نیو کرسچن کالونی جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ حسن رضا SIانچارج چوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زین علی ولد ملک نور حسین ساکن محلہ جوتانیہ کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 3لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں