ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2021 16:17

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار ،مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،

پتنگ فروش ملزم سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد تفصیلات کے مطابق شوکت محمود ASIچوکی کالاگجراں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نبیل ریاض عرف بلا ولد محمد ریاض ڈار ساکن گلفام بازار کالا گجراں تحصیل و ضلع جہلم سے 110عدد پتنگیں اور 60عدد ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے انکشاف پر ناجائز اسلحہ برآمدعرفان عطاء T/SIتھانہ لِلہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد نذیر ولد محمد رمضان ساکن ڈھوک نورا کے انکشاف پر بندوق 12بوربرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں