ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2021 20:54

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں 67 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 11 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 59690 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1465 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

آج مزید 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اب تک کل 1348 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کرونا وائرس سے 41 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 45537 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 973 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں