ڈپٹی کمشنر جہلم نے سوہاوہ میں یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کردیا، عوام اشیاء ضروریہ پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے گی، راؤ پرویز اختر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2021 20:56

ڈپٹی کمشنر جہلم نے سوہاوہ میں یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کردیا، عوام اشیاء ضروریہ پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے گی، راؤ پرویز اختر
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے اعوان پلازہ سوہاوہ میں یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید، زونل مینیجر حبیب الرحمان، ریجنل مینیجر راجہ قیصر سعید ،یریا مینیجر محمد احمدکے ہمراہ اہلیان سوہاوہ کو معیاری اور سبسڈی پر اشیا خوردنی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تحصیل سوہاوہ میں یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)



اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تحصیل سوہاوہ کے مختلف علاقوں میں عوام کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے یوٹیلٹی سٹور کا اضافہ کیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا ہے کہ اس یوٹیلٹی سٹور کی بدولت عوام کو متعدداشیاء، ضروریہ پر حکومت کی جانب سے خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے رہی ہے ، انہوں نے کہا سٹور میں حکومت کی جانب سے 10 ملین روپے کی لاگت سے اشیا فراہم کی گئی ہیں جبکہ اسٹور 2800 اسکوائر فیٹ پر بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں