اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ایڈیشنل کمشنر جنرل جہلم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عمر افتخار شیرازی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے مانیٹرنگ افسران کو زمہ داریاں سونپی گئیں ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 27 فروری 2021 11:09

اشیاء خوردونوش کی  قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ایڈیشنل کمشنر جنرل جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عمر افتخار شیرازی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے مانیٹرنگ افسران کو زمہ داریاں سونپی گئیں ہیں، تمام دوکانداروں، سٹالز مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ وہ صارفین کی آگاہی اور معلومات کے لیے اشیاء کے ریٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔


انہوں نے کہا ہے کہ بازاروں سے منسلک شکایات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں اپنی درخواست دیں، جس پر بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، رمضان میں قیمتوں کے اعتدال کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تیاری مکمل کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاراے ڈی سی جی نے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جہلم و حکومت پنجاب کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں آٹا، چینی، گھی، دالیں سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ،تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بنیادوں پر بازاروں کا دور کریں ، مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں