برائلر گوشت کے سیل پوائنٹ پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں کے ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،حافظ سرفراز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 27 فروری 2021 17:08

برائلر گوشت کے سیل پوائنٹ پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں کے ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،حافظ سرفراز احمد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) برائلر گوشت کے سیل پوائنٹ پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں کے ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تا کہ عوام کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکیں ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے رہنما انجینئر حافظ سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر گندگی کے ساتھ ساتھ عوام میں مرغی کا گوشت مہنگا فروخت کررہے ہیں اور عوام مرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ بیماریاں بھی گھر لیکر جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مرغویوں کے گوشت پر نہ صرف زہریلی گردو غبار پڑی ہوتی ہے بلکہ مکھیاں بھی اسی گوشت پر اپنی خوراک تلاش کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ فوڈ کے افسران کو اس ضمن میں کاروائیاں کرنی ہونگی تا کہ عوام کو بیماریوں سے بچایا جا سکیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں