کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 مارچ 2021 17:38

کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ اور ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل دفتر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی خدمت ،لوگوں کی راہنمائی ،آگاہی او ر خصوصا ریونیو سے متعلقہ معاملات کی بہتری کے لئے جو احکامات جاری کئے ہیں ان کا مقصد لوگوں کے عوامی مسائل کا میریٹ کی بنیاد پر فوری حل ہے ضلع میں زمینوں سے متعلقہ معاملات اور دیگر ریونیو میٹرزاور عوام کے دیگر مشکلات کے حل کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہری ایک انقلابی قدم ہے ، جس کے تحت ضلع بھر میں آج تمام تحصیلوں میں تحصیل افسران نے کھلی کچہری لگائی جس میں عوامی مسائل سنے اور انکے حل کے لئے احکامات دیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف لوگوں کی جانب سے درستگی ریکارڈ ،فرد کے اجراء ،انتقالات کا اندراج ،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فلفور حل کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان،اے سی ذوالفقار احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلدار ،سب رجسٹرار،قانونگو ،پٹواری ،عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر اور گرداور ایک ہے جگہ پر موجود ہوں گے جس سے دیرینہ مسائل بھی موقع پر حل کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں