کشمیر فورم سکاٹ لینڈ کے سربراہ محمد شعیب کھوکھر ،سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 مارچ 2021 17:52

کشمیر فورم سکاٹ لینڈ کے سربراہ محمد شعیب کھوکھر ،سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم ملاقات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) متاثرین منگلا ڈیم کو ان کی جو زمینیں منگلا ڈیم میں آئی تھیں اور ان کو جو زمینیں پاکستان میں الاٹ کی گئی ہیں آج تک ان کو اس زمین کے حقوق ملکیت نہیں ملے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر فورم سکاٹ لینڈ کے سربراہ محمد شعیب کھوکھر سے ایک میٹنگ میں کیا جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاکہ متاثرین منگلا ڈیم کے جو بھی مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں ریلیف دینا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو پورا کرینگے انہوں نے مزید کہاکہ متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہی کی خدمت کے جذبے کے تحت منگلا ڈیم کی تعمیر کی گئی تھی جس سے تمام لوگوں کو ریلیف ملا گورنر پنجاب نے کہاکہ متاثرین منگلا ڈیم پنجاب کے کسی بھی ضلع میں آباد ہیں ان کے مسائل اولین ترجیح میں حل کرکے انہیں ان کے حقوق دیئے جائینگے جبکہ اس موقع پر سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر بھی موجود تھے اور انہوں نے مہاجرین کے مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاکہ انشاء اللہ ہم متاثرین منگلا ڈیم اور مہاجرین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کرینگے جس پر محمد شعیب کھوکھر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکریہ ادا کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں