انصاف عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،

کھلی کچہریوں کا مقصد انصاف کی جلد فراہمی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 مارچ 2021 17:41

انصاف عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے ، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے ، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے ۔ کمیونٹی پولیسنگ ، بروقت انصاف کی فراہمی ، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے ۔

جہلم پولیس نے01.02.2021 سے28.02.2021 تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔ اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل مہم کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کل230 اشتہاری مجرمان و مفروران کو گرفتار کیا،جن میں 21نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کیٹگری A شامل ہیں ۔ قتل کاایک مقدمہ درج ، 2ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

ماہ فروری 2021ء میں10لاکھ52ہزار سے زائد روپے کے مال مسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے ۔

مقدمات منشیات68 درج- 71ملزمان پابند سلاسل، جن کے قبضہ سے چرس16کلوسے زائداورشراب کی448بوتلیں برآمدکی گئیں۔مقدمات اسلحہ26درج،26ملزمان پابند سلاسل،جن کے قبضہ سے پسٹلز21عدد،رائفل02عدد، گن12بور03عدداور86روندزبرآمدہوئے۔قماربازی کے03مقدمات درج،21ملزمان پابند سلاسل، جن سے ریکوری قمار باز ی رقم35ہزار سے زائد ،19عددموبائلز،8عدد موٹرسائیکلز اور آلات قمار بازی برآمد کیے گئے۔

پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے16مقدمات درج ،15ملزمان پابند سلاسل ،جن کے قبضہ سے4167 پتنگیں،66عدد ڈوریں برآمد۔ سرقہ وہیکلز کے کل09مقدمات میں سے2مقدمات یکسو،3ملزمان گرفتار ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل2494چالان کیے گئے جس میں8لاکھ86ہزار سے زائد کا جرمانہ شامل ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2ایف آئی آرز کا اندراج ہوا ۔ گزشتہ ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں بدنام ِ زمانہ منشیات فروشو ں راجہ حسیب,راجہ سہیل اورسابقہ ریکارڈ یافتہ و ملزم اشتہاری راجہ سعادت عرف سعدی/فیصل شہزاد ولد محمد افتخار سکنائے سرائے عالمگیر ضلع گجرات(سابقہ ریکارڈ یافتہ) وغیرہ نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پولیس کے3جوان 1-سب انسپکٹر شعیب اصغر تھانہ سول لائن،2-کانسٹیبل خرم سجاد تھانہ صدر، 3-کانسٹیبل صلاح الدین ہمایوں محافظ سیکٹر1 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کانسٹیبلان کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے DHQاورBBHہسپتال راولپنڈی ریفرکر دیا گیا۔جبکہ 2 حملہ آور1-راجہ سعادت عرف راجہ سعدی ملزم اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ 2-فیصل شہزاد ولد محمد افتخار سکنائے ضلع گجرات سابقہ ریکارڈ یافتہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ٓاتشیں برآمد۔

جبکہ منظم نظام پٹرولنگ اور بہتر ین حکمت علمی کی وجہ سے اغواء برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سخت ہدایات پر پکار 15پر پولیس رسپانس ٹائم صرف6منٹ رہا ۔ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اور انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے ویثرن کے تحت کھلی کچہری اور کمپلینٹ سیل کے ذریعے کل 235سائلین کو نہ صرف سنا گیابلکہ ان کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔ پولیس پرفاوئنس میں بہتری لانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ وائز کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا ۔پولیس خدمت مراکزمیں فراہم کی جانے والی 14سہولیات سے کل 7208افراد مستفیدہوئے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں