ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 مارچ 2021 17:41

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داو ڑکی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، تفصیلات کے مطابق محمد فیاض ASIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش محمد شفیق ولد محمد لطیف ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم سے 50عدد پتنگیں معہ کیمیکل ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم تیمور طارق ولد طارق محمود ساکن سعیلہ جہلم سے 180گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام عباس ولد محمد رشید ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم سے 50عدد پتنگیں معہ کیمیکل ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں