جہلم پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری

جہلم پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ،جس میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 نے ماہ فروری میں5.59منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 699 افراد کو ریسکیو کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 مارچ 2021 17:09

جہلم پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ،جس میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 نے ماہ فروری میں5.59منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 699 افراد کو ریسکیو کیا۔ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم،ماہ فروری میں مختلف حادثات میں 45افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 699 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 574 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔پورے ماہ میں ایمرجنسیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 45 تھی، ماہ فروری میں 30533 کالز موصول ھوئی جن میں 714 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔

(جاری ہے)



ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ان غیر متعلقہ کالز کی تعداد 7663 تھیں ،مس کالز اور ڈسٹربنگ کالز 7912 تھیں اور معلوماتی کالز کی تعداد 7934 تھیں اور رونگ کالز کی تعداد 6089 رہی۔ جن 763 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 163 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 454 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 09 ہوئے،کرائم 06 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 82 رہی۔

ریسکیو 1122نے ماہ فروری میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم5.59 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 17.11 منٹ رہا۔علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 204 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ بعد ازاں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے ترمیمی بل کی منظوری سے ریسکیورزکا مستقبل محفوظ ہو گیا۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم،پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے ریسکیو1122ضلعی ہیڈ کوارٹر جہلم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی قیادت میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کنٹرول روم انچارج صابر حسین،ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر کنور فہیم،سینئیر اکاوٴنٹنٹ محمد شیراز، اسٹیشن کوارڈینیٹر عدنان انجم اور میڈیا کوارڈینیٹر محسن بشیر کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیو افسران اور ریسکیورز نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ریسکیورز کا جزبہ اور خوشی قابل دید تھی۔بانی ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی اس کاوش پر ریسکیوافسران اور ریسکیورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے اس تاریخی اقدام پر بلا شبہ شکریہ ادا کرتے ہیں اورہم جناب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اورمعزز اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہین جنہوں نے ریسکیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ سروس سٹرکچر بھی منظور کیا۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوام الناس کو بہتر اور پیشہ وارانہ طریقے سے ریسکیو سروسز مہیا کرتے رہیں گے اور ریسکیورز مثالی جزبے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں