پنڈدادن خان میں پیر کھارا دربار پر خاتون سے اجتماعی زیادتی

چارملزمان نے خاتون کے ساتھ آنے والے مرد کو باندھ دیا اور خاتون سے باری باری زیادتی کرتے رہے

منگل 23 مارچ 2021 17:08

پنڈدادن خان میں پیر کھارا دربار پر خاتون سے اجتماعی زیادتی
پنڈدادن خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) پیر کھارا دربار سلام کیلئے آنے والی خاتون سے چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بوچھال کلاں چوکی کی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

چند روز کے دوران درباروں پر اجتماعی زیادتی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔پیر کھارا شریف پر سلام کیلئے آنے والی خاتون سے چار اوباش لڑکوں نے زیادتی کی۔ خاتون کے ساتھ آنے والے مرد کو باندھ کر اوباش لڑکے خاتون سے باری باری زیادتی کرتے رہے، متاثرہ خاتون خانہ بدوش بتائی جاتی ہے، افسوسناک واقعہ دن کے وقت پیش آیا۔سماجی حلقوں نے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں