گورنمنٹ پرائمری سکول سماہل ڈومیلی کے بچوں سے اساتذہ کام کروانے لگے

سوہاوہ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے کی دھجیاں آڑا دی گئی ،گورنمنٹ پرائمری سکول سماہل ڈومیلی کے بچوں سے اساتذہ کام کروانے لگے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اپریل 2021 17:24

گورنمنٹ پرائمری سکول سماہل ڈومیلی کے بچوں سے اساتذہ کام کروانے لگے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سوہاوہ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے کی دھجیاں آڑا دی گئی ،گورنمنٹ پرائمری سکول سماہل ڈومیلی کے بچوں سے اساتذہ کام کروانے لگے ،تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول سماہل میں پانی نہ ہونے کے باعث بچوں سمیت اساتذہ شدید مشکلات کا شکار،

اسکول کے بچے قریب گاؤں سے پینے اور پودوں کو لگانے کے لیے پانی بھرنے لگے، میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے والدین نے کہا کہ بچوں کو ہم گھر سے پڑھانے بھیجتے ہیں جبکہ اساتذہ وہاں پورا دن کام کرواتے ہیں، اگر سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو ہمیں بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا دیکھائی دے رہا ہے، والدین نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد گورنمنٹ پرائمری سکول سماہل میں پانی سمیت دیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کے بچوں کا مستقبل روشن ہو اور وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں