ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں،معیار،بولی کے عمل ،صفائی ستھرائی، کورونا ایس او پیز اور سیکورٹی کا جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اپریل 2021 16:23

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں،معیار،بولی کے عمل ،صفائی ستھرائی، کورونا ایس او پیز اور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کسان پلیٹ فارم پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

سبزی و فروٹ منڈی میں آنیوالے خریداروں سے بھی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پھلوں و سبزیوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔رمضان المبارکمیں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلائے جائیں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو بھار ی جرمانوں کے ساتھ مقدمات درج کروائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں