ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

اس وقت جہلم میں 8 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 11 جون 2021 17:33

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت جہلم میں 8 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 95345 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2358 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک کل 2283 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 34184 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 877 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.60 ہے۔ جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2813 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 85458 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں