پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی نا صرف اداروں کی ذمہ داری ہے بلکہ اس میں سماجی لوگ اور ادارے بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، ذوالفقار احمد اسسٹنٹ کمشنر جہلم

ان خیالات کا اظہار ذوالفقار احمد اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے سکولوں میں لگائے گئے کیپٹن معظم علی شہید یو کے ٹرسٹ کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کرنے کے بعد کیا اس موقع پر کرنل (ر) میاں محمد نعیم ، حافظ محمد یوسف ، حمزہ اسحاق فاروق یوسف کے علاوہ عبد الغفور بھی موجود تھے

جمعہ جون 17:48

پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی نا صرف اداروں کی ذمہ داری ہے بلکہ اس میں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی نا صرف اداروں کی ذمہ داری ہے بلکہ اس میں سماجی لوگ اور ادارے بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ذوالفقار احمد اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے سکولوں میں لگائے گئے کیپٹن معظم علی شہید یو کے ٹرسٹ کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کرنے کے بعد کیا اس موقع پر کرنل (ر) میاں محمد نعیم ، حافظ محمد یوسف ، حمزہ اسحاق فاروق یوسف کے علاوہ عبد الغفور بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے کہا کہ کیپٹن معظم علی شہید ٹرسٹ ایک قابل تعریف ادارہ ہے جو کہ نا صرف غربا کا ہسپتال میں مفت علاج کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کرتا ہے جبکہ ان کا یہ مشن قابل تعریف ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ اس مشن کو جاری رکھ کر غریب لوگوں کی دعائیں لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments