جہلم کے ممتاز سیاسی نوجوان رہنما چوہدری کلیم شہباز کویوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ڈپٹی کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 24 جولائی 2021 17:34

جہلم کے ممتاز سیاسی نوجوان رہنما چوہدری کلیم شہباز کویوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ڈپٹی کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) جہلم کے ممتاز سیاسی نوجوان رہنما چوہدری کلیم شہباز کویوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ڈپٹی کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق جہلم کے نوجوان سیاسی رہنما چوہدری کلیم شہباز کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم کا آفیشل ڈپٹی کوارڈینیٹر مقرر کر دیا جس پر پی ٹی آئی کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پر ان کے آفیشل ڈپٹی کوارڈینیٹر مقرر ہونے پر بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا جبکہ چوہدری کلیم شہباز نے کہا کہ انشاء اللہ ہم تمام یوتھ ونگ کو ساتھ لیکر ایک ایسی ٹیم بنائیں گے نوجوانوں کے نا صرف مسائل حل ہوں بلکہ انہیں معاشرے میں عزت کا مقام حاصل ہو سکے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں