ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

اتوار 25 جولائی 2021 18:00

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں اتوا ر کو مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت جہلم میں 13 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 105041 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2384 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک کل 2304 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 43477 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 903 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.14 ہے۔ جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 239,309 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں