شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا معائنہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 26 جولائی 2021 12:26

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا معائنہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات، تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم جنرل الیکشن آزاد کشمیر2021ء کے حوالے سے انتخابات کے ضمن میں بنائے گئے تمام پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور وہ پریذائڈنگ آفیسر ز اور سٹاف کے ساتھ پولنگ کے ضمن میں پولنگ بوتھ میں کیے گئے انتظامات کے بارے میں بھر پور بریفنگ لی جبکہ ایس ڈی پی او سٹی محمد ابراہیم وڑائچ اور ایس ایچ او سٹی ایس آئی محمد عمران ، ایس ایچ او سول لائن اپنی فورس کے ہمراہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہرسیکیورٹی کے تمام انتظامات چیک کرتے رہے کیونکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی بہترین حکمت عملی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے بارے میں جو بریفنگ دی گئی تھی اس پر بھر پور عمل ہوا جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معمول کے مطابق اور پر امن رہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم ایک پرامن باسیوں کا ضلع ہے جبکہ یہاں تمام لوگ قانون کے مطابق کام کر کے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں اسی لیے آج کے انتخابات میں کسی پولنگ اسٹیشن پر یا پولنگ کیمپ میں نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

یہی ضلع جہلم کے لوگوں کے با شعور ہونے کا ثبوت ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ رضا کار فورس کی ڈیوٹی کو بھی چیک کیا اور انہیں بہترین ڈیوٹی کرنے پر ان کی اچھی کاکردگی پر ان کی تعریف کی ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں