ڈسٹرکٹ بار جہلم میں میاں ظہور اختر ایڈووکیٹ مر حوم کیلئے تعزیتی اجلاس

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 27 جولائی 2021 17:19

ڈسٹرکٹ بار جہلم میں میاں ظہور اختر ایڈووکیٹ مر حوم کیلئے تعزیتی اجلاس
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2021ء) سابق رکن پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ نے میاں ظہور اختر ایڈووکیٹ مر حوم کیلئے منعقدہ ڈسٹرکٹ بار میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں ظہور اختر مر حوم ایک انتہائی محنتی ، فرض شناس اور اعلیٰ درجے کے وکیل تھے وہ عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے جبکہ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پورا نہیں ہو گا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہ توقیر احمد خان ، جنرل سیکر ٹری نصر اللہ وسیم ، رکن پنجاب بار کونسل راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ ، سینئر کونسل چوہدری محمد یعقوب ایڈووکیٹ، حافظ سمیع کھوکھرایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں ظہور اختر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کیلئے ایک اثاثہ اور سرمایہ تھے جبکہ ان کی خدمات جو انہوں نے بارکیلئے سر انجام دیں اور وکالت میں اپنی بہترین پریکٹس کے ذریعے اپنا نام بنایا وہ ہمیشہ یاد رہے گا جبکہ ان کی وکالت کا طریقہ نوجوان وکلاء کیلئے مشعل راہ ثابت ہو گا آخر میں تمام وکلاء نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد مر حوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور اجتماعی طور پر فاتح خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں