محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 105525 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2388 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 27 جولائی 2021 17:24

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 105525 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2388 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.53 ہے۔اس وقت جہلم میں 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 105525 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2388 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک کل 2307 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 43961 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 907 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.14 ہے۔ جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2865 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 245,925 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں