ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت مون سون شجر کاری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 2 اگست 2021 11:51

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت مون سون شجر کاری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء)ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت مون سون شجر کاری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کو مون سون شجر کاری مہم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ جہلم کے تمام سرکاری دفاتر، سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں، پبلک پارکس، ہسپتالوں، سڑکوں و نہروں کے کنارے، عوامی مقامات اور نجی زمینوں پر شجر کاری مہم جاری ہے۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے بتایا کہ مون سون شجرکاری مہم میں ضلع جہلم کا ٹارگٹ 11 لاکھ 10 ہزار پودے لگانے کا ہے، جس میں ابھی تک 5 لاکھ 50ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں جس کا بیشتر حصہ بذریعہ بیج لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مہم میں تمام سرکاری ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے عوام سے اپیل کی کہ شجرکاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کی حفاظت کریں تاکہ ضلع جہلم کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں