ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 4 اگست 2021 17:33

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی اپنے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز حامد، ڈی ایس پی، سماجی کارکن فرحت کمال ضیا اور تاجروں کے وفد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ وہ تمام منڈیوں اور دوکانوں میں اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین سے ایک ہی نرخ وصول کیے جائیں۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں پر نمایاں قیمت کی نمائش کریں اور اشیاء کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کی دی گئی قیمت کے علاوہ مصنوعات فروخت کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کہ جیل بھجوایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کو خصوصی ہدایت کی کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، سب دکاندار ایس پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں