ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان ،ایک منشیات فروش گرفتار،1 کلو 120 گرام چرس ، 3 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 ستمبر 2021 17:53

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان ،ایک منشیات فروش گرفتار،1 کلو 120 گرام چرس ، 3 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے کی ہدایت پر اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار 3 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے 3 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر محمد شریف SHO تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1 کلو 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں