اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 567,423 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:00

اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 567,423 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس وقت جہلم میں 35 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ ہیں جبکہ 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 119,316 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2619 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کل 2511 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کرونا وائرس سے 71 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 58,155 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1138 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.8 ہے۔جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 567,423 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں