ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:01

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بن سکتی ہے اس لیے انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس پر خصوصی توجہ دی جائے اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے۔

ستمبر ڈینگی کے پھیلنے کے حوالہ سے حساس ماہ ہے اور ان دنوں ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے کہا کہ خالی پلاٹوں، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں اور قبرستانون پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سرکاری عمارات کی چھتوں اور سٹور رومز کا جائزہ لیا جائے کیونکہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں