راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن اور سرکل افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:02

راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن اور سرکل افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن اور سرکل افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر امروز SP انویسٹی گیشن جہلم نے شیلوم سینٹر سول لائن روڈ جہلم ،ایس پی صدر سرکل نے جامع مسجد ضیاء المصطفیٰ (تھانہ صدر)،ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل سید اقبال حسین کاظمی نے جامع مسجد سرگڈھن (تھانہ سوہاوہ)،ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل محمد سلیم خٹک نے ریسٹ ہاوس محکمہ ہائی وے (تھانہ جلالپور شریف) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں متعلقہ SHOs تھانہ جات، انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تمام پولیس افسران سے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جنکو سن کرموقع پر احکامات جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہری میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سرکل افسران کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کی موجودگی میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں