ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذولفقار احمد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ڈھوک منور میں واقع 2368 کنال سرکاری چراگاہ اراضی واگزار کروا لی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 20 ستمبر 2021 11:09

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذولفقار احمد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ڈھوک منور میں واقع 2368 کنال سرکاری چراگاہ اراضی واگزار کروا لی
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذولفقار احمد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ڈھوک منور میں واقع 2368 کنال سرکاری چراگاہ اراضی واگزار کروا لی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری و نجی اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہ کیا جائے ،قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سے حکومت سختی سے نپٹے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ میرٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے، جہاں سرکاری و نجی زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ان کو ہر حال میں واگزار کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں