ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی سوہاوہ میں کھلی کچہری

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 24 ستمبر 2021 18:05

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی سوہاوہ میں کھلی کچہری
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) عوام کو ان کی دہلیز پر شکایات سن کر ریلیف کی فراہمی ہمارا فرض ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں جبکہ اس سے نا صرف عوام اور پولیس میں اعتماد بحال ہو گا بلکہ جائز شکایات پر فوری عمل در آمد ہو گا ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے سوہاوہ میں ہونے والی کھلی کچہری میں سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ سینکڑوں سائلین شکایات لیکر آئے جن کے قانون اور میرٹ کے مطابق حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کے احکامات پر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر آج سوہاوہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے کھلی کچہری لگائی ، جس میں ڈی ایس پی سوہاوہ اقبال کاظمی ،ایس ایچ او سوہاوہ ، ایس ایچ او ڈومیلی کے علاوہ دیگر پولیس سٹاف کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران بھی موجود تھے جبکہ سینکڑوں سائلین نے اپنی شکایات پیش کیں ، جن پر متعدد درخواستوں پر قانون اور میرٹ کے مطابق داد رسی کے احکامات جاری کیے ، اس موقع پر انہوں نے سائلین سے کہا کہ آپ اپنے ذاتی اور خاندانی معاملات معززین علاقہ کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کیا کریں کیونکہ یہ باہمی روا داری اور محبت بڑھانے کی ایک مثال ہے جسے قائم رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ جھوٹی درخواستین دینا جو کہ ذاتی عنادپر مبنی ہوتی ہیں اس سے نا صرف آپ کے آپس کے لڑائی جھگڑے بڑھتے ہیں بلکہ پولیس کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے جبکہ جھوٹی درخواستین دینے والوں کے لیے ثابت ہونے پر قانونی کاروائی بھی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تمام سائلین کی درخواستوں پر بغور جائزہ لیکر متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر سائلین اور معززین نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے جسے پولیس کھلی کچہریاں لگا کر پورا کر رہی ہے اور لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں