ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 مثبت کیس رپورٹ

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہلم میں 18 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔ ابھی تک کل 2624 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے کل 76 اموات ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں مارچ سے لے کر اب تک 35 اموات ہوئی ہیں۔ ابھی تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 679,632 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 10 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 8 مشتبہ اور 6 مثبت مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں۔ ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں