شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے، کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈ ی پی او جہلم

منگل 25 جنوری 2022 18:50

Yجہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل، محمد سلیم خٹک DSP صدر سرکل، ایس ایچ اوز تھانہ سٹی/سول لائن،سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور متعلقہ افسران ضلع ہذا کو سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں