گجر اتحاد اپنے اہداف کی تکمیل کیلئے سرگرداں ہے‘منظور بہلوٹ

انشاء اللہ گجر اتحاد کل بھی قائم تھا اور اورآج بھی ہے اورہمیشہ رہے گا ‘ممبر سپریم کونسل وبانی اتحاد گجر

منگل 19 جنوری 2021 12:58

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) ممبر سپریم کونسل وبانی اتحاد گجر منظور بہلوٹ نے کہا ہے کہ گجر اتحاد اپنے اہداف کی تکمیل کیلئے سرگرداں ہے ، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وقت کی پکار گجر اتحاد جن مقاصد کے حصول کیلئے بنا تھا ان پر قائم ہے اوردن رات اپنی منزل کے قریب ترہوتا جارہا ہے ، اسی عوامی بیداری کو دیکھتے ہوئے مخالفین گھبرا گئے ہیں اوراپنی من پسند بیانیہ سے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ،،انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ گجر اتحاد کل بھی قائم تھا اور اورآج بھی ہے اورہمیشہ رہے گا ، کچھ مفاد پرست لوگ اپنی ذاتی مفادات کیلئے اتحاد کوچھوڑنے اورتوڑنے کی بات کرتے ہیں لیکن ایسی خبروں سے اتحاد کے ممبران میں مزید جذبہ پیدا ہوتا ہے اوراس سے اتحاد مزید مضبوط ہوگ ااورنہیں منہ کی کھاناپڑے گی ،جو لوگ حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے وہ کیسے اتحاد پر انگلی اٹھا سکتے ہیں ،گجر اتحاد کے بارے میں اسد رشید کی طرف سے جاری بیان مضحکہ خیز ہے ،اسد رشید کے گھر اتحاد کا پہلا جلسہ ہوا تھا ان کو اگر اتحاد پر اعتراض تھا تو انہیں اس وقت بیان کرناچاہیے تھا اوراگر تخفظات تھے توگجر اتحاد کی سپریم کونسل میں شیئرکرنا چاہیے تھے ، انہوں نے اتحاد کیخلاف بیانات دیکر بدنیتی کامظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

اتحاد اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں