وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر کا جہلم ویلی کا دورہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر نے محکمانہ بریفنگ دی

سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں ریاست میں تعمیر وترقی کا دور شروع ہوچکا ،تمام حلقوں میں مساوات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز دیئے جائیں گے ،خواجہ فاروق احمد

بدھ 24 نومبر 2021 22:30

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے بدھ کے روز جہلم ویلی کا دورہ کیا۔ سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی ذیشان حیدر نے جہلم ویلی آ مد پر استقبال کیا۔ لوکل گورنمنٹ آفس میں وزیر بلدیات کو ڈپٹی ڈائریکٹر سید منظور کاظمی نے محکمانہ بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے مسائل سنے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی بعد ازاں میونسپل کمیٹی میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوچکی ہے جس میں لوکل گورنمنٹ کے تحت فنڈز کی تقسیم منصفانہ ہوگی تمام حلقوں میں مساوات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز دیئے جائیں گے انہوں نے کہا حلقہ نمبر 6 سے ذیشان حیدر نے آپ کی بھرپور نمائندگی کی ہے اور کررہے ہیں یہاں پر سڑکوں،فٹ پاتھ،واٹرسپلائی سکیمز سمیت دیگر منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں ریاست میں تعمیر وترقی کا دور شروع ہوچکا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشکور جو 500 ارب کا ترقیاتی پیکج دینے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلدیہ آفس کے مسائل ،بجٹ میں اضافے،دوکانات کی تعمیر سمیت دیگر مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا اس وقت آ زاد کشمیر میں سب سے بڑا مسلہئ بے روزگاری کا ہے پڑے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت ٹورازم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے نیلم و لیپہ ویلی تک سیاحت کو پرموٹ کریں گے تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے انہوں نے کہا ہم اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں لوگوں کی پچھلی حکومتوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،تمام لوگوں کو مساوات کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انصاف فراہم کریں گے۔

جہلم ویلی پریس کلب کی عمارت بھی بنائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ذیشان حیدر نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی حکومت ہے یہاں پر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے فنڈز کی کمی نہیں ہے 500 ارب روپے کے پیکج سے ضلع جہلم ویلی کو برابر حصہ ملے گا تمام مسائل سے آگاہ ہیں پچھلے پانچ سال یہاں پر کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے دوجماعتوں کی پارٹنر شپ نے حلقہ اور ضلع کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہے یہاں پر ضلعی دفاتر سمیت دیگر مسائل کے لیئے فنڈز فراہم کریں گے، تقریب سے ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر سردار طارق محمود،مرکزی جائنٹ سیکرٹری چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ،سینئر راہنما طیب منظور کیانی،صدر پی ٹی آئی اخلاق خان،چوہدری جبار ایڈووکیٹ،تصویر نقوی،صاحبزادہ ابرار جہانگیر،شاہدہمدانی ایڈووکیٹ،عامر روشن اعوان،رئیس ترین نے بھی خطاب کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں