پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاوٴن پتنگیں کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 مارچ 2019 17:32

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاوٴن پتنگیں کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈی پی اوکیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل فیصل سلیم کی نگرانی میں سول لائن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاوٴن کر کے 155 پتنگیں،6 کیمکیل ڈوریں برآمد کر کے15 ملزمان کے خلاف فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نے اس سے قبل کائٹ فلائنگ کے 43 مقدمات درج کر کے 50 ملزمان کو گرفتار جن کے قبضہ سے 42 کیمکیل ڈوریں 30 دھاتی ڈوریں اور 2294 پتنگیں برآمد کی ہیں جس پر والدین کے ساتھ ساتھ عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں