جہلم: جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں کھُلی کچہری لگائیں گے

20 ستمبر کو 3 بجے لگائی جانے والی اس کھُلی کچہری میں دیگر ضلعی محکموں کے اعلیٰ عہدے داران بھی شرکت کریں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 18 ستمبر 2019 16:47

جہلم: جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں کھُلی کچہری لگائیں گے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 20 ستمبر بروز جمعہ دِن 3 بجے رُورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کھُلی کچہری لگائیں گے۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈی ایس پی سوہاوہ سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کھُلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لیے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں