تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں مریض چھ ماہ سے سرجری سے محروم

سرجن ڈاکٹر کی سیٹ خالی ہونے کے بعد تا حال سرجن ڈاکٹر تعینات نہ ہو سکا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:44

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں مریض چھ ماہ سے سرجری سے محروم
سوہاوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 21 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں مریض چھ ماہ سے سرجری سے محروم ہیں۔ سرجن ڈاکٹر کی سیٹ خالی ہونے کے بعد تا حال سرجن ڈاکٹر تعینات نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سرجن ڈاکٹر تعینات نہ ہو سکا۔ جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد نرسنگ اسٹاف کی کمی کو بھی تا حال پورا نہ کیا جا سکے چھ ماہ پہلے سرجن ڈاکٹر سید شبیر اختر کا ایک سال کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد تاحال پنجاب حکومت کی طرف سے ساٹھ سال سے زائد عمر کے ڈاکٹر کے کنٹریکٹ پر لگائی جانے والی پابندی کو ختم نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں سرجن ڈاکٹر تعینات نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

اس صورتِ حال میں غریب مریض رُل رہے ہیں کیونکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم میں سرجری کے مریضوں کو مہینوں بعد کی تاریخ دے کر پرائیوٹ ہسپتالوں میں آپریشن کروانے پر مجبور کر دیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف کروڑوں روپے کی مشینری بھی اسپیشلسٹ کی عدم تعیناتی کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تحصیل سوہاوہ کا واحد ہسپتال تھا جہاں مریضوں کے سرجن ڈاکٹرز کی تعیناتی کی وجہ سے ہر ہفتے درجنوں آپریشن کیے جا رہے تھے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں سرجن ڈاکٹرز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ نرسز اور دیگر عملہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں