تین نامعلوم لڑکوں نے ایک فرد کو لوٹ لیا اور اسکی چھ سالہ بیٹی کومزاحمت کرنے پر قتل کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 اکتوبر 2019 18:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گزشتہ رات مشین محلہ نمبر تین کا رہائشی سید شبیر حیدر نقوی اپنی 6 سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کے ہمراہ رات تقریباً گیارہ بجے ہوٹل سے روٹیاں لینے نکلا تو راستے میں موٹر سائیکل پر تین نا معلوم لڑکے جو شکل اور حلیہ سے پٹھان لگے تھے نے سید شبیر حیدرنقوی کو روکا اور جو کچھ اس کے پاس تھا وہ لوٹ لیا اور جاتے ہوئے اسکی 6 سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کو ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگے جبکہ سید شبیر حیدرنقوی کی مذاحمت پر نا معلوم ڈکیتوں نے 6 سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کے گلے پر کوئی تیز دھار چیز ماری اور اس کا گلہ دبایا جس سے معصوم بچی حجاب فاطمہ موقع پر دم توڑ گئی

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں