ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ،جیل میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اکتوبر 2020 11:39

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال احمد کامران نے سپرنٹنڈنٹ جیل منشاء سندھو کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال احمد کامرا ننے اندرون جیل کچن اسیران، ہسپتال ، خواتین وارڈ کے علاوہ تمام قیدی و حوالاتی بارکوں کا وزٹ کیااور جیل اسیران کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محتلف مقدمات میں ملوث اسیران کے مسائل بھی دریافت کیئے ۔ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال احمد کامران نے جیل کی وارڈ میں دئے جانے والی تعلیمی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے تمام کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ جیل اسیران کو کھانے میں بہترین اور تازہ سبزیوں کی فراہمی یقینی بنائے جانے کے لیئے جیل باغیچہ میں موسمی سبزیاں بھی بروقت کاشت کر دی گئی ہیں جو کہ اسیرن کی صحت اور خوراک کے ضمن میں ایک بہترین کاوش شمار کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں