دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور دوکان کے کنڈے کاٹ کر ہزاروں کا سامان اور نقدی لے اُڑے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 17:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور دوکان کے کنڈے کاٹ کر ہزاروں کا سامان اور نقدی لے اُڑے،پولیس نے رپورٹ درج کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ چکیام میں گزشتہ رات نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے المکہ کریانہ اینڈ جنرل سٹور کے کنڈے کاٹ کر اندر داخل ہو گئے اور دوکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کاسامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر لی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں