راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دفتر ڈی ایس پی پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 17 مئی 2022 15:54

راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دفتر ڈی ایس پی پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2022ء) راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دفتر ڈی ایس پی پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر محمد نواز ورک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل، سب انسپکٹر محمد آصف ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان، سب انسپکٹر بدر منیر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف، سب انسپکٹر نوید افضل ایس ایچ او تھانہ للہ سمیت نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ پنڈدادنخان سرکل میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں