ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی کی ہدایات پر کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 27 جون 2022 17:01

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی کی ہدایات پر کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2022ء) واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر، بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور عبادت گاہوں پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی۔ایلیٹ فورس اور پولیس موبائلز کی پیٹرولنگ کی گئی اسکے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی۔

(جاری ہے)

مشکوک افراد،گاڑیوں اورسامان کی کڑی نگرانی کی گئی  اور گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا۔

اور عبادت گاہوں کے ایریا کو خاردار تاریں اور زگ زیگ بیریئرز لگا کر محفوظ بنایا گیا۔اس کے علاوہ ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر)محمد عامر خان نیازی  نے ایس ایچ اوز  اور سرکل افسران کو لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کرنے بریف کرنے اور ملازمین پولیس کو الر ٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں