تھانہ چوٹالہ پولیس کی کاروئی،5قمار باز گرفتار،قبضہ سے7500 روپے، 7 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 27 جون 2022 17:04

تھانہ چوٹالہ پولیس کی کاروئی،5قمار باز گرفتار،قبضہ سے7500 روپے، 7 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2022ء) تفصیلات کے مطابق:تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دربار ہوٹل نتھوالہ ریڈ کرتے ہوئے 5  قمار بازوں (1)محمد ندیم ولد گلستان خان ساکن نتھوالہ، (2)افضال احمد ولد محمد عجائب ساکن کڑی، (3)وحید یوسف وند محمد یوسف ساکن نتھوالہ، (4)محمد ناظم ولد محمد حنیف ساکن نواں لوک اور (5)ثاقب علی ولد غلام جعفر ساکن نواں لوک کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 7500 روپے، 7 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں