آٹا تقسیم پوائنٹ لوگوں کو زندگیوں سے محروم کرنے کا موجب بننے لگے ہیں، طریقہ کار میں ٹھوس تبدیلیاں انتہائی ناگزیر ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا قیام ضلعی حکومتوں کے لیے بڑا چیلنج نہیں ہیں۔ منظم میکنزم کی تشکیل انتہائی ضروری ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 29 مارچ 2023 15:33

آٹا تقسیم پوائنٹ لوگوں کو  زندگیوں سے محروم کرنے کا موجب بننے لگے ہیں، طریقہ کار میں ٹھوس تبدیلیاں انتہائی ناگزیر ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا غربت سے پسے عوام کے لیے قاتل کی حیثیت اختیار کررہا ہے۔

(جاری ہے)

تقسیم کار کے میکنزم میں ٹھوس تبدیلیاں بدنظمی اور بھگدڑ سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کے پاس مین پاور اور بے پناہ وسائل میسر ہیں۔ مفٹ آٹے کی تقسیم کو تذلیل کی شکل اختیار کرنے سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کو وارڈ،محلوں کی سطح تک پہنچانے سے کافی حد تک مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں