جے آئی یوتھ راولپنڈی ڈویژن کا گرینڈ کنونشن 5مئی کو لیاقت باغ راولپنڈی میںہو گا

منگل 17 اپریل 2018 20:41

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) جے آئی یوتھ راولپنڈی ڈویژن کا گرینڈ کنونشن 5مئی کو لیاقت باغ راولپنڈی میںہو رہا ہے جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد اور جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل خصوصی خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان لاہور میں جے آئی یوتھ کے کامیاب کنونشن کے بعد 5مئی کو یوتھ کا راولپنڈی ڈویژن کا گرینڈ کنونشن لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جہلم سے راولپنڈی میں ہونے والے اس یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔ جماعت اسلامی ضلع جہلم کے امیر عبدالحمید جہلمی ، جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر حبیب رضا بٹ اور تحصیل جہلم کے صدر اسعد سعیدکا مشترکہ بیان ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی لاہور میں ہونے والے کنونشن نے نوجوانوں کو ایک نیا جوش اور ولولہ دیا ہے اور راولپنڈی کے ڈویژنل کنونشن میں بڑی تعداد میںنوجوان جانے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سینیٹر سراج الحق کی ولولہ انگیز قیادت میں اکٹھے ہو رہے ہیں اور الیکشن 2018ء میں ہراول دستے کاکردار ادا کریں گے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں