ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز ہائی وے اینڈ بلڈنگ کی قلم چھوڑ ہڑتال

ہائی وے بلڈنگ کے دفتر جہلم میں دوسرے روز میں داخل ۔ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے

منگل 17 اپریل 2018 20:41

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز ہائی وے اینڈ بلڈنگ کی قلم چھوڑ ہڑتال ہائی وے بلڈنگ کے دفتر جہلم میں دوسرے روز میں داخل ۔ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ ہڑتال کے شرکاء کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز ہائی وے اینڈ بلڈنگ کی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال جو 16اپریل سے شروع ہے گزشتہ روز بھی جاری رہی ۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب مرزا جاوید امین ، ضلعی صدرچوہدری سیف اللہ ، جنرل سیکرٹری سجاد احمد و دیگر نے کہا کہ ہم اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی بہتری اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال پر ہیں اور ان کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں سکیل 16کا کوٹہ 50فیصد تک بڑھانا ، پرموشن برائے SDO کا کوٹہ سنیارٹی کی بنیاد پر20فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کرنا ، ہائیر کوالیفیکیشن کا پروموشن کا کوٹہ 15سے بڑھا کر 25فیصد کرنا ، پروموشن کیلئے نو انکوائری سرٹیفیکیٹ کا خاتمہ ، سب انجینئر کو خالی سیٹوں پر چارج دینے اور سنیارٹی کو مد نظر رکھنا ، سپریم کورٹ آرڈر کے مطابق سب انجینئرز کا ایکسئن کا کوٹہ 13فیصد اور بی ٹیک آنرز کا کوٹہ 7فیصد کرنا ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا اور ان کا پیرید مستقل سروس میں شامل کرنے کے علاوہ چند دیگر مطالبات ہیں

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں