ْجہلم، مدنی محلہ منیر

بٹ سٹریٹ کے باسیوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کا فوری نوٹس سینٹری سٹاف اور سیوریج ٹیم علی الصبح موقع پر پہنچ گئی اور کام شروع

منگل 17 اپریل 2018 20:41

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)مدنی محلہ منیر بٹ سٹریٹ کے باسیوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کا فوری نوٹس،جبکہ سینٹری سٹاف اور سیوریج ٹیم علی الصبح موقع پر پہنچ گئی اور کام شروع،تفصیلات کے مطابق مدنی محلہ منیر بٹ سٹریٹ کے باسی عرصہ دراز سے ذرا سی بارش ہونے کے بعد نہ تو ان کے بچے سکول جا سکتے تھے اور نہ ہی وہ لوگ اپنے کاروبار اور ملازمت کیلئے نکل سکتے تھے کیونکہ بارش کے بعد اس گلی کے ساتھ ملحقہ گلیوں میں گھٹنے گھٹنے پانی کھڑا ہو جاتا تھا جبکہ یہاں کے باسی بیماریوں کا شکار ہورہے تھے ،اس علاقہ کے عوام کے مسائل چھپنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے انچارج سیوریج نظام پرویز اور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ چیف سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق ،سپروائزر محمدبشیر،اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور سارا دن اس علاقہ کے باسیوں کے ساتھ جن میں محمدابوبکر ڈار،جاوید بٹ،حامد مرزا،نعیم ڈار،عثمان ڈار کے ساتھ مشاورت کر کے نالیوں سے گندگی نکالتے رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو شہر کے تمام وارڈز کی گلیوں کے معائنہ کیلئے سرکاری سطح پر ٹیمیں تشکیل دے کر اس کام کو جاری رکھنا ہوگا

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں