جہلم ،خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کی یاد میں المرکز میں خصوصی تقریب،

سماجی شخصیات کی بھر پور شرکت، عبدالستار ایدھی کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا

بدھ 11 جولائی 2018 21:41

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کی یاد میں المرکز میں خصوصی تقریب، سماجی شخصیات کی بھر پور شرکت، عبدالستار ایدھی کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر لائن کلب ارشد لا ل دین اور سماجی کارکن طارق مغل تھے کیئر ٹیکرز کی ٹیم کی خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق خادم انسانیت ، فرشتہ صفت عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی اعلی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک خصوصی تقریب گزشتہ روز المرکز کونسل جہلم کے ہا ل میں منعقد ہو ئی ، جس میں شہر کے ممتاز سماجی کارکنوں میجر یوسف اختر ، میجر ( ر) زرغون گل، ارشد لال دین ، طارق مغل ،پروفیسر نعیم اختر، صغیر احمد اخلاق، ڈاکٹر اسد مرزا،ارشد مبارک،احسن مبارک، شاہد جلیل ، محمدامین میر، عبدالرحمن بٹ عرف مانی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ مختلف سماجی تنظیموں کے کارکنوں ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد بھی شریک ہوئے، نقابت کے فرائض معروف شاعر احسان شاکر نے سرانجام دئیے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عبدالستار ایدھی تاریخ کے سب سے بڑے سماجی کارکن تھے جنہوں نے پوری زندگی انتہائی سادگی ، انکساری اور عاجزی سے گزار دی اور اپنی زندگی کا ہر لمحہ انسانی خدمت اور بھلائی کیلئے وقف کر دیا ، لاوارث لاشوں کو نالوں سے نکال کر غسل دے کر دفن کرنا ایدھی کا ہی خاصا تھا انہوں نے ہزاروں بے سہارا بچوں کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ ان کو تعلیم دے کر ملک کا مفید شہری بھی بنایاعبدالستار ایدھی رہتی دنیا تک ہر معاشرے اور ہرسماجی کارکن کیلئے مشعل راہ ہیں مقررین نے عبدالستار ایدھی کی خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کیا،

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں