جہلم،انتخابات باتوں سے نہیں بلکہ عملی کاموں سے جیتے جاتے ہیں،نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان

جبکہ ہمارے مقابل کی وفاداریاں جس طرح لوگوں کے سامنے آئی ہیں آج لوگ گروپوں کی صورت میں ہماری حمایت کا اعلان کررہے ہیں،مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 67سے امیدوار

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) انتخابات باتوں سے نہیں بلکہ عملی کاموں سے جیتے جاتے ہیں،جبکہ ہمارے مقابل کی وفاداریاں جس طرح لوگوں کے سامنے آئی ہیں آج لوگ گروپوں کی صورت میں ہماری حمایت کا اعلان کررہے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 67سے امیدوار سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان اور حلقہ پی پی 27کے امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ناصر للٰہ نے اپنے حلقہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی ترجمانی نہیں کر سکتا اس نے کسی جماعت کی کیا کرنی ہے۔جبکہ ہم نے جس طرح حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کام کروائے ہیں وہ ایک منہ بولتا ثبوت ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم یہ کروائیںگے بلکہ ہمارے بابا مرحوم نوابزادہ راجہ اقبال مہدی خان لوگوں کے مسائل کی کوشش کا کہہ کر لوگوں کے مسائل حل کروا کر انہیں ان کی محبت کا قرض اتارتے تھے انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں جو عزت اور شفقت دیتے ہیں وہ انہی کاموں کی وجہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

ہم نے نہ تو دس بندوں کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا اور نہ ہی انہیں ٹکٹ نہ دے کر خوار کیا۔جبکہ اس حلقہ کے عوام سے اور ووٹروں سے مشاورت کے بعد حاجی ناصر للٰہ کو پی پی 27کا ٹکٹ دیا گیا جس سے یقینا دونوں حلقوں میں جو بہتری نظر آرہی ہے یہی 25جولائی کو انتخابات کے نتائج میں نظر آئیگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ تو لوگوں سے جھوٹ بولنا ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی ہمت دے کیونکہ ہماری سوچ لوگوں کے قانون اور میرٹ کے مطابق جائز کام کرنا ہے جبکہ انتقامی سیاست نہ ہمارے بابا مرحوم نوابزادہ اقبال مہدی خان نے کی ہے اور نہ ہی ہم کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے کسی جماعت میں سے چلے جانے سے کسی جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مسلم لیگ ن نے جس طرح ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں جبکہ جو رہ گئے ہیں ان کے ترقیاتی فنڈز منظور ہو چکے ہیں بلکہ وکٹوریا پل پر تعمیر کا کام جاری ہے اسی طرح نرومی دھن ،واٹرسپلائی سکیمیں بھی جن کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں ان پر کام شروع ہو گا اور انشاء اللہ ہم اپنے حلقہ کے عوام کو پینے کا صاف پانی دیںگے کیونکہ ہم نے حلقہ کے عوام سے مشاورت سے ان کے مسائل حل کروانے ہیں۔جبکہ ہمارا اصول عوام کو اقتدار میں شامل کر کے ان کے اجتماعی مسائل حل کروانا ہوتا ہے۔جس کا ثبوت انشاء اللہ کامیاب ہو کر دیںگے۔ 07-18/--228

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں